’’ حکومتی موقف واضح ، فیصل واوڈا ہی کسی ڈیل کا بتا سکتے ہیں‘‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کسی ڈیل سے لاعلمی کا اظہار کردیا

’’ حکومتی موقف واضح ، فیصل واوڈا ہی کسی ڈیل کا بتا سکتے ہیں‘‘ وزیر اعظم کے ...
’’ حکومتی موقف واضح ، فیصل واوڈا ہی کسی ڈیل کا بتا سکتے ہیں‘‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کسی ڈیل سے لاعلمی کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے  کہ فیصل واوڈا ہی مبینہ ڈیل کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہو گا۔افتخار درانی نے یہ بھی کہاکہ لین دین کی بات کی ہے تو شاید وہ نیب ہو کیونکہ وہ آزاد ادارہ ہے۔

ن لیگ کے مصدق ملک نے کہا کہ فیصل واوڈا پہلے بھی قومی اداروں پر 3 سے 5 ارب ڈالرکے عوض ڈیل کے الزامات لگا چکے ہیں کہ جب حکومت اُنہیں اشارہ کرے گی تو ڈیل ہو جائے گی،تو بتائیں کس کے سا تھ ڈیل ہو رہی ہے؟

مزید : قومی