بلاول بھٹو زرداری سے صلح کرلی، شیخ رشید

بلاول بھٹو زرداری سے صلح کرلی، شیخ رشید
بلاول بھٹو زرداری سے صلح کرلی، شیخ رشید

  



ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صلح کرلی ہے ، 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ایک کی ڈیل ہو رہی تھی اب پورا پیکیج لیا جا رہا ہے، 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، کل میں وزیراعظم سے بات کروں گا اور 8 تاریخ کو قوم کو آگاہ کروں گا جب کہ سانحہ ساہیوال میں بڑا ظلم ہوا ہے، جوڈیشل کمیشن بھی بنے تو کوئی حرج نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ جانتا ہے حکومت نہیں جاتی، ابھی چل رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...