الیکشن کمیشن ،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت25 فروری تک ملتوی

الیکشن کمیشن ،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت25 ...
الیکشن کمیشن ،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت25 فروری تک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت25 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی نے سماعت کی۔ارشدوہرہ کے وکیل نے بھی فاروق ستارکیخلاف درخواست دائر کردی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کوگمراہ کرنے کی کوشش کی،وکیل ارشد وہرہ نے استدعا کی کہ فاروق ستارکےخلاف کارروائی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی درخواست کااس کیس سے کوئی تعلق نہیں،فاروق ستارکیخلاف کارروائی کیلئے الگ درخواست دیں، ہمارے سامنے معاملہ ارشدوہرہ کی نااہلی کاہے،الیکشن کمیشن نے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...