پولیس نے کار سوار ڈاکٹر کی فیملی پر بندوقیں تان لیں

پولیس نے کار سوار ڈاکٹر کی فیملی پر بندوقیں تان لیں
پولیس نے کار سوار ڈاکٹر کی فیملی پر بندوقیں تان لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک)کینا ل ایکسپریس وے پر پولیس اہلکاروں نے کار سوار ڈاکٹر کی فیملی پر بندوقیں تان لیں۔خوف کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری۔کار میں سوار ڈاکٹر ، اسکی بیوی اور 2 بیٹیا ں زخمی ہو گئیں۔پولیس پارٹی موقع سے فرار ہوگئی۔ آر پی او نے سی پی او کو تحقیقات کرنے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق فیصل آباد کی سرفراز کالونی کے رہائشی ویٹرنری ڈاکٹر کامران نثار خان نے آئی جی پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں کینال روڈ پر واپڈا سٹی کے قریب عزیز و اقارب کے ہمراہ جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی پولیس موبائل وین نے خطرناک انداز میں اوور ٹیک کیا اور ہم پر بندوقیں تان لیں۔ پولیس کی گاڑی اچانک سامنے آنے کی وجہ سے میری گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں اتر گئی۔حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر کامران ، اس کی اہلیہ اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس پارٹی موقع سے فرار ہوگئی ، ڈاکٹر کامران نے بتایا کہ اس نے فوری طور پر ہنگامی کال کرکے پولیس طلب کرلی۔

مزید برآں موقع پر پہنچنے والی ون فائیو پولیس واقعہ کو جھوٹا قرار دیتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں اپنے دوستوں کو طلب کرکے الائیڈ ہسپتال پہنچا جہاں طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب آر پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او کو تحقیقات کرنے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔