نیب کا نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے العزیزریفرنس میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی جائے ، صرف بیماری کے باعث سزایافتہ مجرم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی ،نیب حکام کا کہناتھا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پرمجرم کو بہتر طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔