ایل این جی سکینڈل،نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا ہے،نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این ایل جی کیس میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے،نیب نے شاہد خاقان عباسی کو جمعے کو صبح11 بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔