نیب نے وزیر بلدیات علیم خان کو انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے، فیاض الحسن چوہان

نیب نے وزیر بلدیات علیم خان کو انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے، فیاض ...
نیب نے وزیر بلدیات علیم خان کو انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے سینئر وزیر بلدیات علیم خان کوانویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علیم خان دوسری بار نیب میں پیش ہوئے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی چیخ و پکار سنائی نہیں دی،ان کا کہناتھا کہ نیب کو حق حاصل ہے وہ کسی بھی شخص طلب اور گرفتار کر سکتی ہے ،ہم مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی طرح چیخ و پکار نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر پنجاب کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا نیب نے صرف انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے ان سے اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ،وزیر بلدیات عبدالعلیم خان مقدمات کا سامنا کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...