”یہ لیں وزیراعلیٰ بزدار صاحب!!!۔۔۔“ گرفتار ہوتے ہی علیم خان نے وزیراعلیٰ کو کیا بھجوا دیا؟ حیرت انگیز خبر آ گئی

”یہ لیں وزیراعلیٰ بزدار صاحب!!!۔۔۔“ گرفتار ہوتے ہی علیم خان نے وزیراعلیٰ کو ...
”یہ لیں وزیراعلیٰ بزدار صاحب!!!۔۔۔“ گرفتار ہوتے ہی علیم خان نے وزیراعلیٰ کو کیا بھجوا دیا؟ حیرت انگیز خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماءعلیم خان گرفتار ہوتے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا تھا جس دوران ان سے کئی سوالات کئے گئے تاہم مطمئن نہ کرنے کے باعث انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا اور نیب آفس میں طلب کرنے کے بعد سوالات کئے گئے اور اطمینان نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...