عبدالعلیم خان کا ابتدائی طبی معائنہ ،نیب کی میڈیکل ٹیم نے صحت مند قرار دیدیا

عبدالعلیم خان کا ابتدائی طبی معائنہ ،نیب کی میڈیکل ٹیم نے صحت مند قرار دیدیا
عبدالعلیم خان کا ابتدائی طبی معائنہ ،نیب کی میڈیکل ٹیم نے صحت مند قرار دیدیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا،سینئر صوبائی وزیر کا نیب کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنہ کیا،میڈیکل ٹیم نے انہیں فٹ قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہوئے،جہاں ان سے اثاثوں سے متعلق تفتیش کی گئی، سینئر وزیر پنجاب نیب کے سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

سینئر صوبائی وزیر کا نیب کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنہ کیا،نیب کی میڈیکل ٹیم نے عبدالعلیم خان کا بلڈپریشر اورشوگر لیول ٹیسٹ کیا اور انہیں صحت مند قراردیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...