علیم خان کو گرفتار کرنے کے بعد نیب نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

علیم خان کو گرفتار کرنے کے بعد نیب نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی
علیم خان کو گرفتار کرنے کے بعد نیب نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعبدالعلیم خان کی گرفتاری کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کر کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں علیم خان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ پیش ہوں گے جبکہ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن سماعت کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...