وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا

وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا
وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لینے کے بعد نیب حوالات میں منتقل کر دیا،وزیر بلدیات کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو آف شورکمپنیوں سے متعلق کیس میں آج نیب آفس طلب کیا تھا جہاں وزیر بلدیات سے آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے، عبدالعلیم نیب کے 18 میں سے صرف 3 سوالات کے جوابات دے سکے، نیب نے مطمئن نہ کرنے پر وزیر بلدیات کو حراست میں لے لیااور نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا۔

صوبائی وزیر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن صوبائی وزیر کا کیس سنیں گے، نیب کی جانب سے تفتیش کیلئے صوبائی وزیر کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...