وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات

وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات
وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،علیم خان کی کمپنیوں میں آراینڈ آرانٹرنیشنل اور ایف زیڈسی شامل ہیں اس کے علاوہ آف شورکمپنیوں میں ہیکسم انویسٹمنٹ اوورسیزلمیٹڈبھی شامل ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے 900 کنال اراضی کمپنی ایم ایس اے اینڈاے کے نام پرحاصل کی،ملزم نے مزید 600 کنال اراضی خریدی،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سرمایہ کاری کیلئے پیسے کہاں سے آئے؟ 06- 2005 میں یواے ای،برطانیہ میں آف شورکمپنیاں بنائی گئیں ۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بطورسیکرٹری سوسائٹی کرپشن میں ملوث پایاگیا،ملزم نے پاکستان اوربیرون ملک آمدن سے زائد اثاثے بنائے، اس کے علاوہ ملزم نے پراپرٹی کاروبارکیلئے کمپنیاں بنائیں اورخودسرمایہ کاری کی ۔