نواز شریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

نواز شریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
نواز شریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نوازشریف کے علاج سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...