علیم خان کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ ڈی جی نیب نے حقیقت بتادی

علیم خان کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ ڈی جی نیب نے حقیقت بتادی
علیم خان کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ ڈی جی نیب نے حقیقت بتادی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ علیم خان کو آف شور کمپنی سکینڈل میں گرفتار کیا گیا، نیب اقدامات میں پسند ناپسند کا تصور نہیں، تمام اقدامات قومی مفاد کو مدنظر رکھ کرکئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماءعبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ علیم خان کو آف شور کمپنی سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان پر پیسوں کی غیر قانونی منتقلی کا بھی الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا اور تحقیق کی گئی تاہم وہ اس معاملے میں شواہد کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب اقدامات میں پسند ناپسند کا تصور نہیں بلکہ تمام اقدامات قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کئے جا رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...