محکمہ داخلہ پنجاب کا نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ ،سابق وزیراعظم کا جیل جانے پر اصرار

محکمہ داخلہ پنجاب کا نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ ،سابق ...
محکمہ داخلہ پنجاب کا نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ ،سابق وزیراعظم کا جیل جانے پر اصرار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم جیل جانے پر اصرار کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میں جیل جانا چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف نو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،لیکن سابق وزیراعظم جیل جانے پر اصرار کر رہے ہیں ،میڈیکل بورڈ نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف دل کے ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔پی آئی سی میںنوازشریف کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ نوازشریف کو پی آئی سی میں منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جا رہا ہے ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے دل کے ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور