نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ مگر کہاں؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔

نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ مگر کہاں؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔
نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ مگر کہاں؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔

  



لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ میڈیکل بورڈ کی اس رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے جس میں نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ پی آئی سی میں نواز شریف کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے جب کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے اور انہیں شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔

پروفیسر محمود ایاز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں جس میں سفارش کی گئی ہے کہ نواز شریف کا عارضہ قلب کے لئے سپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...