علیم خان نے گرفتاری کے بعد استعفیٰ کہاں ٹائپ کیا اورپھروزیراعلیٰ تک کیسے پہنچا؟ شاندار مثال قائم کر دی

علیم خان نے گرفتاری کے بعد استعفیٰ کہاں ٹائپ کیا اورپھروزیراعلیٰ تک کیسے ...
علیم خان نے گرفتاری کے بعد استعفیٰ کہاں ٹائپ کیا اورپھروزیراعلیٰ تک کیسے پہنچا؟ شاندار مثال قائم کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماءعلیم خان کو گرفتار کیا تو وہ وزارت سے بھی مستعفی ہو گئے مگر انہوں نے اپنا استعفیٰ کہاں ٹائپ کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان کو نیب لاہور کے دفتر میں گرفتار کیا گیا تو انہوں نے نیب ٹیم سے استعفیٰ ٹائپ کرنے کی درخواست کی جس پر نیب لاہور کے دفتر میں ہی ان کا استعفیٰ ٹائپ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے افسر نے علیم خان کا استعفیٰ ٹائپ کرکے ان کے حوالے کیا جس پر انہوں نے دستخط کر کے اپنے عملے کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کے عملے نے ہی ان کا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تک پہنچایا جس کی منظوری وہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی علیم خان کی جانب سے فوری مستعفی ہونے کے اقدام کو سراہا۔

مزید : اہم خبریں /قومی