نواز شریف ہسپتال میں رہیں گے یا جیل ؟پنجاب حکومت نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کوہسپتال رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق نواز شریف سروسز ہسپتال رہیں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دعاہے اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے ،شریف فیملی نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہ کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت قید میں ہے لہذا یہ فیصلہ انہوں نے نہیں کرنا کہ وہ کہاں جائیں گے ۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ آج سارا دن نواز شریف کی صحت پر سیاست ہوتی رہی ہے ۔