اب صرف 100 سال یا زائد عمر کے افراد کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی، امریکہ میں قانون منظور ہوگیا

اب صرف 100 سال یا زائد عمر کے افراد کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی، امریکہ میں ...
اب صرف 100 سال یا زائد عمر کے افراد کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی، امریکہ میں قانون منظور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہونولولو (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ہوائی میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے انتہائی سخت قانون منظور کرلیا گیا ہے۔ ریاست میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے پہلے ہی بہت سخت قوانین موجود ہیں لیکن نئے قانون کے مطابق 2024 سے صرف ان لوگوں کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی جن کی 100 سال یا اس سے زائد عمر ہوگی۔
امریکہ میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے پہلے بھی سخت قوانین موجود ہیں لیکن ریاست ہوائی کے قوانین سب سے زیادہ سخت ہیں۔ امریکہ بھر میں سگریٹ خریدنے کی عمر 18 یا 19 سال ہے لیکن ریاست ہوائی میں 21 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ہوائی میں یہ نیا قانون پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر رکن پارلیمان رچرڈ کریگن کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رچرڈ کریگن کا کہنا ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو تمباکو نوشی کرتی ہے۔ اس کی ایک وجہ بڑے پیمانے پر سیگریٹ کی تیاری ہے۔ ہمیں تمباکو کی تیاری کو بھی روکنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ریاست ہوائی میں منظور ہونے والے نئے قانون کے مطابق سگریٹ کی فروخت کیلئے عمر کی کم از کم حد مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔آئندہ سال سگریٹ نوشی کی قانونی عمر 30 سال، 2021ءمیں 40 سال، 2022ءمیں 50 سال، 2023ءمیں 60 اور 2024ءمیں 100 سال کر دی جائے گی۔