جنوبی آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے ”توں چل تے میں آیا “کے مصداق انوکھی تاریخ رقم کردی

جنوبی آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے ”توں چل تے میں آیا “کے مصداق انوکھی تاریخ رقم ...
جنوبی آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے ”توں چل تے میں آیا “کے مصداق انوکھی تاریخ رقم کردی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا کرہی پویلین لوٹ گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے راکسین وین نے تباہ کن باولنگ کی ، راکسین نے دو اووز میں صرف ایک رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جنوبی آسٹریلیاکی ٹیم کی صرف ایک کھلاڑی چار رنز بناسکی جبکہ باقی تمام کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوگئیں ،پوری ٹیم صرف 10 رنز ہی بنا سکی جس میں 6 اضافی رنز بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کا سٹرکچر بہت زیادہ مضبوط سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں مردوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی خواتین بھی بہت اچھی کرکٹ کھیلنے میں مشہور ہیں۔

مزید : کھیل


loading...