فیروزوالہ میں قائم غیرقانونی سروس سٹیشنز وبال جان بن گئے ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے آبادیوں سے باہر منتقلی کا مطالبہ

فیروزوالہ میں قائم غیرقانونی سروس سٹیشنز وبال جان بن گئے ، شہریوں کا اعلیٰ ...
فیروزوالہ میں قائم غیرقانونی سروس سٹیشنز وبال جان بن گئے ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے آبادیوں سے باہر منتقلی کا مطالبہ

  



شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیروز والہ کے علاقہ چٹھہ کالونی میں جگہ جگہ سروس سٹیشنز قائم ہوگئے ، عدلیہ کے حکم کے باوجو ڈائر یکٹ پمپ لگا کر روزانہ سینکڑوں ٹن پانی بہانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کانظام خراب کردیا ، روزانہ منوں مٹی سیوریج میں جانے لگی ،گلیاں اور بازار زیر آب آنے سے شہری اور سکولوں کے طلبہ خوار ہو کررہ گئے ، ٹی ایم او فیروز والا اورڈپٹی کمشنر شیخو پورہ سے نوٹس لیکر خان سرو س سٹیشن سمیت دیگر سروس سٹیشنز کو آبادی سے باہر منتقل کروانے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے حکم کے باوجود کہ سروس سٹیشز آبادی میں قائم نہیں ہونگے اور نہ ہی گاڑیاں دھونے کیلئے ڈائریکٹ زیر زمین پانی کھینچا جائیگا، شیخو پورہ کی تحصیل فیروز والہ کے علاقہ چٹھہ کالو نی میں قائم خان سروس سٹیش سمیت دیگر سروس سٹیشنز گنجان آباد ی میں قائم ہیں جبکہ پمپ لگا کر زیر زمین پانی بھی ڈائر یکٹ کھینچ رہے ہیں، یہاں ایک ایک گاڑی دھونے کیلئے ٹنوں پانی ضائع کردیا جاتاہے جبکہ گاڑیوں سے اتر نے والی منو ں مٹی بہہ کر سیوریج سسٹم میں چلی جاتی ہے جس سے نہ صرف نکاسی آب کا نظام خراب ہوتا بلکہ گٹر بند ہونے کی وجہ سے گلیاں اور بازار زیر آب آنے کی وجہ سے شہریوں اور سکولوں کے طلبہ کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے ، اس حوالے سے معروف سیاسی و سماجی رہنما منظور ملک نے دیگر شہریوں کے ساتھ ”روزنامہ پاکستان “ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان سروس سٹیشن سمیت دیگر سروس سٹیشنز کو آباد یوں سے باہر منتقل کیا جائے جہا ں ایک طر ف تو زیر زمین قیمتی پانی کا ضیائع روکا جائے تو دوسری جانب شہریوں کی جان آمدوفت میں پیش آنیوالی مشکلات سے چھڑائی جائے ۔ انہوں نے کہا ٹی ایم او فیروزوالہ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ شہریوں اور طلبہ کیلئے مشکلات کا باعث بننے والے ان سروس سٹیشنز کوفوری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ