عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عبد العلیم خان کی گرفتاری کے معاملے پر سیاسی بیان نہیں دیا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبد العلیم خان کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر عبد العلیم خان کے مستعفی ہونے کے فیصلے اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ سابق دور میں اداروں پر تنقید کر کے ان کا تشخص مجروح کیا گیا ،ماضی کی طرح اب کسی ادارے پر کوئی دباﺅ نہیں ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے عبد العلیم خان کے معاملے پر ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں عبد العلیم خان کی گرفتاری اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماﺅں نے عبد العلیم خان کے اہل خانہ سے بھی معلومات لینے کا فیصلہ کیا ۔

مزید : قومی


loading...