علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے:محمد زبیر

علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے:محمد زبیر
علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے:محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عبد العلیم خان کے گرفتار ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے؟۔

نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کی گرفتاری پر نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو  کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلیے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے؟۔محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے بھی استعفیٰ طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔

مزید :

قومی -