مولانا اعظم طارق قتل کیس ،2 گواہان نے بیانات قلمبند کروادیئے ، آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب 

مولانا اعظم طارق قتل کیس ،2 گواہان نے بیانات قلمبند کروادیئے ، آئندہ سماعت ...
مولانا اعظم طارق قتل کیس ،2 گواہان نے بیانات قلمبند کروادیئے ، آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد د ہشتگردی اسلام آباد  کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی اور کالعدم سپاہ صحابہؓ پاکستان کے سربراہ  مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت کے دور ان مزید د و گواہان نے بیانات قلمبند کروادیئے ۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل حامد علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ انسداد دہشتگری کی عدالت میں سابق رکن اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت کے دور ان دو گواہان عامر شہزاد اور میاں محمد نقشبندی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلمبند کروا دئیے۔ سماعت کے دور ان ملزم کے وکیل حامد علی بخاری کی گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان طلب کرلیا گیا ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد