وزیر اعظم سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا کی ملاقات ، فن پارہ پیش کیا 

وزیر اعظم سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا کی ...
وزیر اعظم سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا کی ملاقات ، فن پارہ پیش کیا 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،مس سونیا نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو کیلی گرافی کا فن پارہ پیش کیا،فن پارے میں انہوں نے وزیر اعظم کی تصویر پیش کی جس میں قومی ترانہ درج ہے۔

کیلی گرافی میں مس سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی جبکہ سوشل میڈیا کے توسط سے ہی انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی جو وزیر اعظم نے قبول کرلی۔ وہ اس ملاقات کیلئے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں ۔ مس سونیا نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں،نئے پاکستان کے امیج کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے ہر کوشش کے لیے تیار ہوں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر مس سونیا کی مہارت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فن کو سراہا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...