مولابخش چانڈیو کا علیم خان کیس میں وزیراعظم کو شریک ملزم بنا کر شامل تفتیش کرنےکا مطالبہ 

مولابخش چانڈیو کا علیم خان کیس میں وزیراعظم کو شریک ملزم بنا کر شامل تفتیش ...
مولابخش چانڈیو کا علیم خان کیس میں وزیراعظم کو شریک ملزم بنا کر شامل تفتیش کرنےکا مطالبہ 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے علیم خان کیس میں وزیراعظم کو شریک ملزم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں،عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ علیم خان دیتے ہیں جبکہ شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں،عمران خان جس شخص کی دولت خرچ کرتے ہیں وہ اس کی کرپشن میں بھی برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو پھر وزیراعظم عمران خان کے اخراجات کا بھی فوری آڈٹ کراویا جائے، گذشتہ چند سالوں کی آڈٹ سے ہی علیم خان کی کرپشن میں عمران خان کی حصے داری کھل کر سامنے آجائے گی۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا تو کوئی اس احتساب کو نہیں مانے گا،اخراجات پر دوسروں کے خلاف تحقیقات ہو سکتی ہیں تو وزیراعظم کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتی؟۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے اب اس معاملے میں بھی ذرا تحرک دکھائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...