وہ نوجوان جو 21 ارب روپے کو تالہ لگا کر فوت ہوگیا

وہ نوجوان جو 21 ارب روپے کو تالہ لگا کر فوت ہوگیا
وہ نوجوان جو 21 ارب روپے کو تالہ لگا کر فوت ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کا رجحان فروغ پارہا ہے جس کا اندازہ بٹ کوئین کی مقبولیت دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ ڈیجیٹل کرنسی خرید رہے ہیں جو مخصوص پاس ورڈز کے تحت اپنے خریدنے والے کی ملکیت میں موجود ہوتی ہے لیکن اگر یہ پاس ورڈ ہی گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟ اس کا عملی مظاہرہ کینیڈا میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں کینیڈا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کواڈریگا کے بانی کی اچانک موت کی وجہ سے کمپنی 19کروڑڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی تک رسائی سے محروم ہو گئی ہے۔کینیڈین ڈالر کی قیمت لگ بھگ 106 روپے ہے ۔ اس حساب سے یہ رقم 21 ارب پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے۔
جیرالڈ کاٹن نے دسمبر 2013 میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج کواڈریگا کی بنیاد رکھی تھی۔ اس پلیٹ فارم کے 3 لاکھ 63 ہزار رجسٹرڈ صارفین تھے جن میں سے 92 ہزار کے اکاﺅنٹس میں رقم موجود تھی۔ جیرالڈ کاٹن گزشتہ برس 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں بیماری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے 27 نومبر 2018 کو اپنی وصیت لکھی تھی جس میں انہوں نے اپنے تمام اثاثوں کا مالک اپنی اہلیہ جینیفر رابرٹسن کو بنادیا تھا۔  یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق تمام معلومات صرف جیرالڈ کو ہی پتا تھیں اور تمام پاسورڈز بھی اسی کے دماغ میں تھے۔
ان کی اہلیہ اور کمپنی کی جانب سے کینیڈا کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیرالڈ کی موت کے باعث 19 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی غائب ہے۔ ان کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیرالڈ جو لیپ ٹاپ استعمال کرتے تھے انہیں اس کا پاس ورڈ پتا نہیں ہے اور نہ ہی یہ پتا ہے کہ کرپٹو کرنسی کو کہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ جیرالڈ کاٹن ڈیجیٹل کرنسی کا ایک بڑا حصہ آف لائن رکھتے تھے تاکہ اسے ہیکنگ سے بچایا جاسکے۔
کواڈریگا نے اس متعلق معلومات کے حصول کے لیے ایک تفتیش کار کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ تفتیش کار کی کئی کوششوں کے باوجود ’صرف چند سِکوں تک رسائی تک محدود سی کامیابی ہی ملی ہے‘ اور جیرالڈ کوٹن کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے بھی کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق کمپنی اس بات کی بھی تحقیق کروا رہی ہے کہ کیا کرپٹو کرنسی کسی اور ایکسچینج پر بھی محفوظ رکھی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کواڈریگا کے ایک لاکھ پندرہ ہزار صارفین کے ذاتی اکاو¿نٹس میں کِرپٹو کرنسی کی مد میں بقایا جات پڑے ہیں۔کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق وہ سات کروڑ نقد سمیت لگ بھگ 25 کروڑ کینیڈین ڈالر کی مقروض ہے۔