پنجاب بھرمیں ویکسینیٹرز نے پولیومہم کواپنی جان پرکھیل کرکامیاب بنایا:یاسمین راشد 

پنجاب بھرمیں ویکسینیٹرز نے پولیومہم کواپنی جان پرکھیل کرکامیاب ...
پنجاب بھرمیں ویکسینیٹرز نے پولیومہم کواپنی جان پرکھیل کرکامیاب بنایا:یاسمین راشد 

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں ویکسینیٹرز نے پولیومہم کواپنی جان پرکھیل کرکامیاب بنایا ہے۔

مقامی ہوٹل میں پنجاب بھرکے ویکسینیٹرزکے اعزازمیں پاکستان نیشنل پولیوپلس کمیٹی کی جانب سےتقریب میں خصوصی خطاب کے دوران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسینیٹرزکی انتھک محنت کی وجہ سے پنجاب میں پولیوکاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ،پولیومہم کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ویکسینیٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں عوام کوریلیف دینے کیلئے ہم سب کامثبت کردارحقیقی تبدیلی لاسکتاہے،عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔پولیو ودیگرطبی کمپینزمیں ورکرزکومکمل تحفظ دیناہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...