”میں اس بات پر علیم خان کوداد دیتاہوں“:حسن نثار نے سابق سینئر صوبائی وزیرکی گرفتاری پر اپنا نقطہ نظر پیش کردیا

”میں اس بات پر علیم خان کوداد دیتاہوں“:حسن نثار نے سابق سینئر صوبائی وزیرکی ...
”میں اس بات پر علیم خان کوداد دیتاہوں“:حسن نثار نے سابق سینئر صوبائی وزیرکی گرفتاری پر اپنا نقطہ نظر پیش کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ میں علیم خان کوداد دیتاہوں کہ گرفتاری پر ان کی جانب سے فوری استعفیٰ دیدیا گیاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہا کہ علیم خان نے گرفتاری پر فوری استعفیٰ دیدیاہے ، اس پر میں ان کوداد دیتاہوں ، اب اس کاسیاسی فائدہ یا نقصان ہوگا ، یہ کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔

فیض آباد دھرنے کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر انہوں نے کہا کہ اسلام کا مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ اپنے ساتھی سمیت مسلمان ہوگیاہے ، صنم خانے سے بھی کعبے کو پاسبان مل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتویٰ بازی اور شدت پسندی دہشتگردی سے بھی خطرنا ک ہے ، اس کوکچل دینا چاہئے ، یہ نسلیں برباد کرنے والی بات ہے ، یہ زہر ہے ، دہشتگردی تو ختم ہوگئی ، ان کو ختم کردینا چاہئے ۔

مزید : قومی


loading...