”جب پرویز الہٰی کی گاڑی کے سامنے دھمال ڈالتے تھے تب یاد نہیں آیا “ مونس الہٰی نے طلال چودھری کو آئینہ دکھا دیا

”جب پرویز الہٰی کی گاڑی کے سامنے دھمال ڈالتے تھے تب یاد نہیں آیا “ مونس ...
”جب پرویز الہٰی کی گاڑی کے سامنے دھمال ڈالتے تھے تب یاد نہیں آیا “ مونس الہٰی نے طلال چودھری کو آئینہ دکھا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کی جانب سے حکومتی رہنماءعبد العلیم خان کی گرفتارنے سیاسی ماحول کو نیا رخ دے دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں اور حکومتی رہنماﺅں کی جانب سے طرح طرح کے بیانات سامنے آرہے ہیں ۔اب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے طلال چودھری نے پرویز الہٰی کو تنقید کا نشانہ بنا یا تو ان کے بیٹے مونس الہٰی نے قرارا جواب دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق آج میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد العلیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر کارروائی کرنی ہے تو سب سے پہلے ،سب سے پرانے ملزم سپیکر پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ کا صوبہ ان ٹرینڈ کے ہاتھ میں دے دیا ، بزدار اور عمران کو بابا شہباز کے دم کی ضرورت ہے۔ سلیوٹ کرنے پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں۔

طلال چودھری کی جانب سے تنقید پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے کہا کہ جب چوہدری پرویز الہٰی کی کار کے آگے دھمال ڈال رہے تھے تب آپ کو یہ یاد نہیں آیا۔

مزید : قومی