علیم خان کی گرفتار ی سے حکومت کوکیانقصان ہونے جارہاہے ؟بے نظیر شاہ نے نشاندہی کردی

علیم خان کی گرفتار ی سے حکومت کوکیانقصان ہونے جارہاہے ؟بے نظیر شاہ نے ...
علیم خان کی گرفتار ی سے حکومت کوکیانقصان ہونے جارہاہے ؟بے نظیر شاہ نے نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاہے کہ علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کونقصان ہوگا اورعلیم خان کا دفاع کرنا پڑے گا جووہ کررہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کونقصان ہوگا اورعلیم خان کا دفاع کرنا پڑے گا جووہ کررہی ہے ،علیم خان پرجو کیس ہے ، ایسا کیس مونس الہٰی پر بھی ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ فیض آباد دھرنے پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں بڑے واضح طور پر سارے اداروں کے بارے میں بات کی گئی ہے ، اس قسم کے فیصلے آ بھی جاتے ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون پر عمل در آمد نہیں کیا جائیگا اور کوئی مثال قائم نہیں کی جائیگی تو ایسی چیزیں ہوتی رہیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے کیونکہ سارے ادارے حکومت کے نیچے آتے ہیں اور اب دیکھنا ہے کہ حکومت کیسے اس معاملے کودیکھتی ہے ۔

مزید :

قومی -