یو ای ٹی لاہور کے طلبا و طالبات کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ

یو ای ٹی لاہور کے طلبا و طالبات کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار ...
یو ای ٹی لاہور کے طلبا و طالبات کا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کا کیا گیا ۔یوای ٹی عکس فوٹو گرافر سوسائٹی اور پاکستان فیدڑل یونین آف کالمسٹ کے اشتراک سے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ اس نمائش کا افتتاح ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امانت علی بھٹی ، ڈی ایس اے ڈاکٹر آصف علی قیصر ،ایڈوائز ر ڈاکٹر تنویرقاسم ،ڈاکٹر نیلم ناز اور پاکستان فیدڑل یونین آف کالمسٹ کے چیئرمین فرخ شہباز وڑایچ نے مشترکہ طور پر کیا ،نمائش میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

عکس سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا ۔فرخ شہباز وڑائچ نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنا ان کے لیے آواز اٹھانا ہر پاکستانی کا دینی، سیاسی اور اخلاقی فرض ہے ۔ ڈاکٹر امانت علی بھٹی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ہر کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر آصف علی قیصر نے کہا کہ یوای ٹی کے طلبہ وطالبات کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے کسی سے پیچھے نہیں،ہم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...