پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور جنوبی افریقہ سیریز جیت گیا
سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان 27رنز سے جیت کر وائٹ واش سے بچ گیا ۔عماد وسیم 13گیندوں پر 19سکور اور چار اوورز میں 19سکور دے کر 1وکٹ حاصل کر کے نمایاں رہے ۔
تفصیل کے مطابق سنچورین کے کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توپاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 23،فخر زمان 17،محمد رضوان 26،شعیب ملک 18،طلعت حسین 3،آصف علی 25،فہیم اشرف 4،فہیم اشرف 0اور عماد وسیم 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرک نے 4،مورس نے2جبکہ سپمالا اور فلیکوائیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 141سکور بنا سکی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈر ک 5،میلان 2،ڈوسین 41،کلاسین2،ڈیوڈ ملر 13،فلیکوائیو10،ہینڈرک 3اورجونیئر دالا 5سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3،شاداب خان اور فہیم اشرف نے ,2 2جبکہ عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔