علیم خان کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی :ارشاد بھٹی کا صوبائی وزیر کی جلد بازی پر تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ علیم خان کو استعفیٰ دینے کی کیا ضرورت تھی ؟ اگر نیب کا ملزم پی اے سی کا چیئر مین بن سکتا ہے تو وہ بھی وہیں سے بیٹھ کر اپنی وزارت چلا سکتے تھے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ علیم خان کی جانب سے استعفیٰ دینا بڑی اچھی بات ہے ، اسحاق ڈار اشتہاری تھے لیکن ان کو لندن تین ماہ کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کو استعفیٰ دینے کی کیا ضرورت تھی ، اگر نیب کا ملزم پی اے سی کا چیئر مین بن سکتا ہے تو وہ بھی وہیں نیب کے حوالات میں سے بیٹھ کر اپنی وزارت چلا سکتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن نے پھر بھی نہیں ماننا اور کہاجائیگا کہ اب پرویز خٹک اور مونس الہٰی کو بھی پکڑو ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب اور نیب کی کارکردگی قابل تحسین ہے کہ وہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔