شوہر سے جھگڑ کر 4 سالہ بیٹے سمیت میکے جانے والی خاتون دلالوں کے ہتھے چڑھ گئی، کتنا عرصہ جسم فروشی کراتے رہے اور جان کیسے چھوٹی؟ ایسی کہانی سنادی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

شوہر سے جھگڑ کر 4 سالہ بیٹے سمیت میکے جانے والی خاتون دلالوں کے ہتھے چڑھ گئی، ...
شوہر سے جھگڑ کر 4 سالہ بیٹے سمیت میکے جانے والی خاتون دلالوں کے ہتھے چڑھ گئی، کتنا عرصہ جسم فروشی کراتے رہے اور جان کیسے چھوٹی؟ ایسی کہانی سنادی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت کو دنیا کا ریپ کیپٹل بھی کہا جاتا ہے ، اس دعویٰ کی تصدیق اس عورت کی کہانی سے بھی ہوتی ہے جو میکے جاتے ہوئے دلالوں کے ہتھے چڑھ گئی اور اس کے بیٹے کو اغوا کرکے بے یارو مددگار خاتون سے کئی ماہ تک جسم فروشی کرائی جاتی رہی۔
بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع کی ایک خاتون کچھ ماہ پہلے اپنے شوہر سے جھگڑا کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ میکے جانے کیلئے رخصت ہوئی۔ ریلوے سٹیشن پرٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون کو دلالوں نے گھیر لیا اور اس کے ساتھ ہمدردی جتانے لگے، باتوں ہی باتوں میں دلالوں نے اسے اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ دلی کی ٹرین میں بٹھادیا۔ خاتون جب دلی پہنچی تو اسے ساری کہانی سمجھ آگئی جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے 4 سالہ بیٹے کو چھین کر غائب کردیا گیا۔
دلالوں نے خاتون کو بیٹے کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کیا اور اس سے وہ کرایا جسے وہ کرنے کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ خاتون کو آگرہ کے تھانہ چھتا کی حدود میں موجود ایک قحبہ خانے میں رکھا گیا جہاں اس سے جسم فروشی کرائی جاتی۔ 24 گھنٹے میں ایک بار خاتون کی اپنے بچے سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرائی جاتی تھی۔
دوسری جانب خاتون کے لاپتا ہونے پر گھر والے اسے ڈھونڈنے میں لگ گئے۔ تلاش کے دوران اہلخانہ کو پتا چلا کہ وہ دلالوں کے چنگل میں پھنس چکی ہے۔ گھر والوں نے خاتون کو ڈھونڈنے کیلئے قحبہ خانوں کے چکر کاٹنے شروع کئے اور نومبر 2018 میں اس کا پتا چل گیا۔
کشمیری بازار ریڈ لائٹ ایریا کی گلیوں میں جب خاندان کا ایک شخص اسے ڈھونڈ رہا تھا تبھی ایک طوائف خانے سے جھانکتی خاتون پر اس کی نظر پڑ گئی۔ اس کے بعد وہ دلال کے ذریعے اندر پہنچا۔ اس دوران خاتون اور رشتے دار ایک دوسرے سے انجان بنے رہے۔ رشتہ دارنے فوراً اس کی موجودگی کی اطلاع خاتون کے اہل خانہ کو دی جنہوں نے فوری پولیس سے رابطہ کیا جس نے خاتون کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ پولیس نے اس واٹس ایپ نمبر کو بھی ٹریک کیا جس کے ذریعے ماںبیٹے کی ویڈیو کال کرائی جاتی تھی۔ جس کے بعد دلی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بچے کو برآمد کرلیا گیا۔