تجزیہ کارمحمل سرفراز نے علیم خان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے علیم خان کو سپورٹ نہیں کیا جائیگا ، علیم خان کی گرفتاری سے حکومت یا اپوزیشن کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے علیم خان کو سپورٹ نہیں کیا جائیگا ، علیم خان کی گرفتاری سے حکومت یا اپوزیشن کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ، ن لیگ کے پہلے ہی دو لیڈر پکڑے جاچکے ہیں، آصف زرداری کیلئے بھی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے ، ان دونوں پارٹیوں کا علیم خان کی گرفتاری سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کہے گی کہ علیم خان نے تو گرفتارہوتے ہی استعفیٰ دیدیا ، اگر یہ بات تھی تو پھر علیم خان کو سینئر وزیر کیوں بنایا گیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری حکومت یا اپوزیشن کا نقصان نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا نقصان ہے ۔