نیب نے بد عنوانی کے 3ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دے دی

نیب نے بد عنوانی کے 3ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دے دی
نیب نے بد عنوانی کے 3ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں بد عنوانی کے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظور دے دی گئی۔چیئر مین نیب کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے ’احتساب سب کے لیے‘کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ،نیب بد عنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کر رہاہے ۔

نیب کے ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا جس میں کہا گیا کہ تمام انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ الزامات کی بنیاد پر شر وع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں ،نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کیا جائے گا جس کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

اجلاس میں وائس ایڈمرل ریٹائرڈ احمد حیات ،سابق چیئر مین کے پی ٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر زمین الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 18,18ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔اس موقع پر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔ملزمان پر مبینہ طور پر گاڑیوں اور فیول کی خریداری کے لیے مختص فنڈز میں خرد برد کرنے کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو 23.48ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ایاز احمد ،ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ ایسٹ ڈویژن خیر پور اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں کے فنڈز میں خرد برد کرنے اور من پسند افراد کو قوائد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 89.3ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔

اس موقع پر چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب نے میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ،نیب نے وائٹ کالر میگا کرپشن کے 1210مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ملک بھر کی معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں جن کی مالیت 900ارب روپے ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : قومی


loading...