میرٹ کی فضاءقائم کرنا ذمہ داری :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے علیم خان کی گرفتاری حکومت کے حق میں قراردیدی

میرٹ کی فضاءقائم کرنا ذمہ داری :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے علیم خان کی ...
میرٹ کی فضاءقائم کرنا ذمہ داری :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے علیم خان کی گرفتاری حکومت کے حق میں قراردیدی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں میرٹ کی فضاءقائم کرے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں میرٹ کی فضاءقائم کرے ، نیب کی جانب سے جو بھی کیاگیاہے وہ حکومت سے پوچھ کرنہیں کیا ،اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ادارے آزاد ہیں اور بغیر کسی دباﺅ کے اپنا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری سے اگر یہ تاثرجاتاہے کہ احتساب بلا امتیاز ہورہاہے تو یہ بات حکومت کے حق میں جائیگی ۔

مزید : قومی


loading...