احتساب کے عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے :مجیب الرحمان شامی

احتساب کے عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے :مجیب الرحمان شامی
احتساب کے عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ احتساب کے عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ احتساب کے عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، اگر تحریک انصاف کے تین چار لوگ پکڑے جاتے ہیں تو اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، اب سیاسی جماعتوں کو چاہئے نیب کے قانون میں تبدیلی کریں۔
علیم خان کی گرفتاری سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے میں ہوا بھرتی رہے گی اور نکلتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے فوری طور پر طبی بنیادوں پر سزا معطل کی جائے ، نواز شریف یا مریم نواز کی جانب سے ابھی تک ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کو ئی اشارہ نہیں دیا گیا البتہ ان کی جو درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے اس میں اس کی جانب اشارہ موجود ہے ، اب یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس ہے ، اگر اس کی جانب سے حکم آتاہے تو نواز شریف رہا بھی ہوجائیں گے اور لندن بھی چلے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -