آشناکے ساتھ بستر پر بیٹھی حاملہ ماں کے ساتھ 4 سالہ بیٹے نے ایسا کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

آشناکے ساتھ بستر پر بیٹھی حاملہ ماں کے ساتھ 4 سالہ بیٹے نے ایسا کام کردیا کہ ...
آشناکے ساتھ بستر پر بیٹھی حاملہ ماں کے ساتھ 4 سالہ بیٹے نے ایسا کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ایک افسوسناک واقعے میں حاملہ ماں اپنے ہی 4 سالہ بیٹے کے ہاتھوں قتل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک 27 سالہ حاملہ خاتون اپنے آشنا کے ساتھ بستر پر بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی۔ اس دوران اس کا 4 سالہ بیٹا بستر پر ہی کھیل رہا تھا۔بچے کو گدے کے نیچے سے بندوق ملی تو اس نے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔ کھیل کھیل میں بچے سے گولی چل گئی جو اس کی ماں کے چہرے پر لگی۔ گولی لگنے سے خاتون کا چہرہ بری طرح زخمی ہوگیا جس پر اسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کی تحقیق کے مطابق بچے نے نشانہ لے کر اپنی ماں کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس سے انجانے میں گولی چلی ۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بندوق ایک دوست سے اپنے تحفظ کیلئے لی تھی۔ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں کے قانون کے مطابق بندوق رکھنے والا اگر اس کے تحفظ کا خیال نہیں رکھتا  تو اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ واقعے میں اس قانون کے تحت بھی مقدمہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں بندوق کے باعث اموات اور تشدد کی شرح میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بینک ،ہسپتال اور سکولوں میں ہونے والے حملوں میں آئے دن کئی جانیں تلف ہوتی رہتی ہیں۔ سال 2018 میں امریکہ میں سکولوں پر حملوں کے دوران 113 جانیں تلف ہوئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -