مراد علی شاہ سے قائم علی شاہ تبدیل ہوسکتے ہیں تو پھر پنجاب میں بھی یہ ہوسکتا ہے :تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مراد علی شاہ سے قائم علی شاہ تبدیل ہوسکتے ہیں تو پھر پنجاب میں بھی یہ ہوسکتا ...
مراد علی شاہ سے قائم علی شاہ تبدیل ہوسکتے ہیں تو پھر پنجاب میں بھی یہ ہوسکتا ہے :تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاہے کہا گر مرادعلی شاہ سے قائم علی شاہ تبدیل ہوسکتے ہیں تو پھر یہ پنجاب میں بھی ہوسکتاہے لیکن ابھی ایسی کوئی بات نظر نہیں آرہی۔

دنیا نیوز کے پر و گرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری پر کسی حکومتی وزیر کوکوئی بیان نہیں دیناچاہئے ، ادارے آزاد ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں، اگر مرادعلی شاہ سے قائم علی شاہ تبدیل ہوسکتے ہیں تو پھر یہ پنجاب میں بھی ہوسکتاہے لیکن ابھی ایسی کوئی بات نظر نہیں آرہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح بندے کو صحیح جگہ پر لگانا چاہئے ، ہم کو تحریک انصاف میں مثال قائم کرنی چاہئے تھی لیکن کئی جگہ ہم یہ مثال قائم نہیں کرسکے ، عثمان بزدار کوگراس روٹ لیول سے لایا گیاہے ، اس لئے اس عمل کی تعریف کی جانی چاہئے ، اگر قیادت عثمان بزدار کی ایمانداری اور کردار سے مطمئن ہے تو پھر ہم بھی ان کے حوالے سے مطمئن ہیں، عمران خان نے ساری چیزیں دیکھ کر ان کو لگایاہے ، جمہوریت کے اندر کبھی بھی سیاسی تبدیلی آسکتی ہے ۔

مزید : قومی


loading...