گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ سامنے آگیا

گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ سامنے آگیا
گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ سامنے آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان نے فوری طور پر پنجاب کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسے حکومتی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ،اب ان کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی کے رہنماعبدالعلیم خان کو پانامہ کیس میں گرفتار کر لیا ، ان پر متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام ہے،گرفتاری کے فوری بعد عبد العلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو پانامہ سکینڈل میں چوتھی بار نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ میں طلب کیا تھا جہاں قومی احتساب بیورو نے انہیں باضابطہ گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد عبد العلیم خان نے ہاتھ سے لکھے استعفے میں کہا”مجھے نیب حکام نے گرفتار کرلیا ہے لہذا میں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں ،مہربانی فرما کر میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔“

مزید : قومی


loading...