یہ سکیورٹی پاکستان کو لیکر بیٹھ جائیگی :رانا محمد افضل نے ڈان لیکس کو ن لیگ کے خلاف گیم قراردیدیا

یہ سکیورٹی پاکستان کو لیکر بیٹھ جائیگی :رانا محمد افضل نے ڈان لیکس کو ن لیگ کے ...
یہ سکیورٹی پاکستان کو لیکر بیٹھ جائیگی :رانا محمد افضل نے ڈان لیکس کو ن لیگ کے خلاف گیم قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ ڈا ن لیکس ہمارے خلاف گیم تھی کہ ن لیگ کو حکومت سے فارغ کرناہے اور تحریک انصاف کو لیکر آنا ہے، یہ سکیورٹی پاکستان کولیکر بیٹھ جائیگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ” آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ تھا کہ احتساب بلا امتیاز ہو ، اگر علیم خان کی گرفتاری سے بلا امتیاز احتساب شرو ع ہوگیاہے تو یہ خوشی کی بات ہے ، اب اگر انکوائری کی سطح پر کسی کوگرفتار کرلیا گیاہے تو یہ زیادتی ہماری قیادت کے ساتھ بھی ہوئی ہے ، اب اگر اس زیادتی کو بیلنس کیاجارہا ہے تو پھر سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس ہمارے ساتھ زیادتی تھی ، بتایا جائے کہ ڈان لیکس میں کیا لیکس ہواتھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچ گیا، ڈان لیکس میں ایک رائے تھی ، یہ کسی عدالت کافیصلہ نہیں تھا ،ڈا ن لیکس ہمارے خلاف گیم تھی کہ ن لیگ کو حکومت سے فارغ کرناہے اور تحریک انصاف کو لیکر آنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیبلشمنٹ سے صرف ایک سوال پوچھا گیا تھا جس کو بے عزتی سمجھا گیا ، اب کیا کوئی فوج سے سوال بھی نہیں پوچھ سکتا ، سکیورٹی کی بات کی جاتی ہے ، یہ سکیورٹی پاکستان کو لیکر بیٹھ جائیگی، ہم نے ہمیشہ فوج کا دفاع کیاہے لیکن ہمیں تو گھر میں بیٹھ کربھی بات نہیں کرنے دی جاتی ۔

مزید :

قومی -