ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی رائے تھی جو ایک اہم ادارے کیخلاف تھی :ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف

ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی رائے تھی جو ایک اہم ادارے کیخلاف تھی :ایئر مارشل (ر) ...
ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی رائے تھی جو ایک اہم ادارے کیخلاف تھی :ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی رائے تھی جوفوج کے خلا ف تھی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ جوکچھ ڈان لیکس میں ہوا ، وہ سب کے سامنے ہے ، کھلے عام ایسی بات کردی گئی جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں جو بات کی گئی تھی وہ ملکی سکیورٹی کے خلاف کی گئی تھی ، ڈان لیکس میں کہا گیا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن فوج اس کو کرنے نہیں دے رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی رائے تھی جوفوج کے خلا ف تھی جبکہ فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی تھی ۔

مزید : قومی


loading...