عدلیہ کو پنجا ب کی قابل قیادت کی اس بات کا بھی نوٹس لیناچاہئے :نفیسہ شاہ سانحہ ساہیوال پرمیدان میں آگئیں

عدلیہ کو پنجا ب کی قابل قیادت کی اس بات کا بھی نوٹس لیناچاہئے :نفیسہ شاہ سانحہ ...
عدلیہ کو پنجا ب کی قابل قیادت کی اس بات کا بھی نوٹس لیناچاہئے :نفیسہ شاہ سانحہ ساہیوال پرمیدان میں آگئیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی بہت قابل قیادت میں ساہیوال کیس کی جو دھجیاں بکھیری گئی ہیں اس پر بھی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ فیض آباد دھرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل در آمد ہونا چاہئے ، فیض آباد دھرنے میں بھی ایک معاہدہ ہوا ، اس کے بعد اسی شخصیت کے ساتھ ایک اورمعاہدہ ہوا جس کا ایک برا پیغام گیا ، اب اچھی بات ہے کہ عدالت نے اس کا نوٹس لیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بہت قابل قیادت میں ساہیوال کیس کی جو دھجیاں بکھیری گئی ہیں اس پر بھی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور راﺅ انوار کے معاملے میں عدلیہ کو ڈائر یکشن دینی چاہئے ، ایسے معاملات کو نظر انداز کرنے سے ہی پشتین منظور جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...