حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیدیا

حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیدیا
حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیدیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 51 کے مندرجات کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے فوری طورپر  فنانس کمیشن تشکیل دیا ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ  میں درج ذمہ داریوں اور فرائض کو پورا کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا مذکورہ فنانس کمشن کے چیئرمین اور صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی اس کے شریک چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر اعلی کے نامزد ایم پی اے ارشد ایوب خان ، صوبائی ا سمبلی میں قائد حزب اختلاف کے نامزد ایم پی اے محمود احمد خان ، حکومت خیبر پختونخوا کے سیکرٹری خزانہ شکیل قادر خان، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شہاب علی شاہ، سیکرٹری محکمہ بلدیات ، الیکشن و دیہی ترقی ظاہرشاہ ، سیکرٹری محکمہ قانون ، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق ذکاء اللہ خٹک، ڈسٹرکٹ کونسل ڈی آئی خان کے ناظم عزیز اللہ علیزئی ڈسٹرکٹ کونسل شانگلہ کے ناظم نیاز احمد ، تحصیل کونسل غازی (ہریپور)کے ناظم اسلم حیات خان۱ تحصیل کونسل سرائے نورنگ (لکی مروت ) کے ناظم عزیز اللہ مذکورہ کمشن کے ممبران ہوں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ خزانہ سیکٹریل معاونت اور اسسٹنس فراہم کرے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کا جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...