پختونخوا کا اہم شہر ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

پختونخوا کا اہم شہر ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا
پختونخوا کا اہم شہر ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

  



سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 90 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں پاکستان میں زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لگ بھگ ہر روز ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔

مزید : ماحولیات


loading...