تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے عمل میں لایا گیا تھا :رانا ثنا ءاللہ اہم راز منظر عام پر لے آئے

تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے عمل میں لایا گیا تھا :رانا ثنا ءاللہ اہم ...
تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے عمل میں لایا گیا تھا :رانا ثنا ءاللہ اہم راز منظر عام پر لے آئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا ، ہم نے تو الیکشن میں بھی ان کو بھگتا ہے ، ان پر عمومی انداز میں ہی بات کی جاتی ہے لیکن ان پراس انداز میں بھی بات کی جانی چاہئے کہ چلیں جوہوگیا سو ہوگیا ، اب اگر آگے بڑھنا ہے تو ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہوگا ۔

ان کاکہنا تھا کہ منصوبہ یہ تھا کہ ن لیگ کو اقتدار اورالیکشن سے نکال کر باہر کرناہے جب اس قسم کی گروہ بندی کی جاتی ہے تو پھر یہ گروہ قابو سے باہر ہوجاتے ہیں ، ایم کیو ایم کو کراچی میں جماعت اسلامی کوتوڑنے کیلئے بنایا گیا تھا اور پھر ریاست نے ایم کیو ایم کوجو بھگتا ہے اور اب تک بھگت رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...