عمران خان کے کتنے کھلاڑی آﺅٹ ، کتنے پویلین لوٹنے کے منتظر کھڑے ہیں؟ کامران خان نے وزیر اعظم کیلئے آنیوالے دن مشکل قرارد یدیئے

عمران خان کے کتنے کھلاڑی آﺅٹ ، کتنے پویلین لوٹنے کے منتظر کھڑے ہیں؟ کامران ...
عمران خان کے کتنے کھلاڑی آﺅٹ ، کتنے پویلین لوٹنے کے منتظر کھڑے ہیں؟ کامران خان نے وزیر اعظم کیلئے آنیوالے دن مشکل قرارد یدیئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ عمران خان کی ٹیم کو نقصان پہنچ چکا،ان کی ٹیم کے بڑے بڑے کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں جبکہ کئی پویلین لوٹنے کے منتظر کھڑے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پروگرام اینکر و تجزیہ کار کامران خان نے کہا کہ عمر ان کی ٹیم کو نقصان پہنچ چکاہے ، ان کی ٹیم کے بڑے بڑے کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں اور باقی جو ہیں وہ کمزور وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم وہ نہیں ہے جو عمر ان خان لیکر آئے تھے اور آنیوالے دن وزیر اعظم عمران خان کیلئے مزید مشکل ہوسکتے ہیں، تحریک انصاف کی کئی اہم وکٹیں اقتدار کے پہلے چھ ماہ میں ہی گر چکی ہیں اور کئی رہنما پویلین لوٹ جانے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین ، بابر اعوان ، اعظم سواتی اور علیم خان تو فارغ ہوچکے لیکن فارغ ہونیوالوں کی لسٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ، نیب میں ان دنوں مالم جبہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان ، عاطف خان ، پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے تحقیقات ہو رہی ہیں، فیصل واڈا دہری شہریت کیس میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ان کے دوست زلفی بخاری کوبھی مقدمے کا سامناہے ، خود عمران خان پر بھی نیب میں ہیلی کاپٹر کیس ہے جس کو نیب نے ابھی بند نہیں کیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...