ٹنڈو الہ یار میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے 3ماہ میں 33افراد جا ں بحق
ٹنڈو الہ یار(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے گاوں سارنگ ہکڑو کے 20 فیصد افراد میںہیپاٹائٹس بی اور سی کی تصدیق ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن داس کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے دوران اب تک 33 افراد ہیپاٹائٹس سے جاں بحق ہو چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گوٹھ سارنگ ہکڑو میں اسکریننگ کا کیمپ لگایا گیا تھا، یرقان میں مبتلا متاثرہ افراد کی جلد ویکسینیشن کرائی جائے گی۔ گوٹھ سارنگ ہکڑو کے رہائیشیوں کی اسکریننگ کے بعد 10 میں ہیپاٹائٹس بی اور 49 میں ہیپاٹائٹس سی مثبت پایا گیا۔